Please enable JavaScript to see daily hadith

وتر کے بعد ایسی دعا جس کا پڑھنا چھوڑ دیا گیا

تحریر: ابوالریان نعیم الرحمٰن

سنن مہجورہ :
بعض ایسی سنتیں ہیں جنہیں عام لوگوں نے غفلت یا لاعلمی کی وجہ سے چھوڑ رکھا ہے۔ محترم جناب ابوالریان نعیم الرحمٰن (چیچہ وطنی) نے خوب محنت کر کے ان سنن مہجورہ کو جمع کیا ہے۔ ان کی اس غیر مطبوعہ کتاب سے یہ انتخاب قارئین کی خدمت میں پیش کیا جارہا ہے۔ [افضل اکبر کاشمیری]

وتر کی نماز کے سلام کہنے کے بعد بلند آواز سے تین مرتبہ سبحان الملك القدوس کا کہنا ایسی سنت ہے جس پر عمل چھوڑ دیا گیا ہے۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اس پیارے عمل کی دلیل سیدنا (ابن) ابزیٰ رضی اللہ عنہ (اور سیدنا ابی بن کعب رضی اللہ عنہ) کی روایت کردہ حدیث ہے۔ وہ فرماتے ہیں کہ بے شک جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سلام پھیرتے تو تین مرتبہ سبحان الملك القدوس بلند آواز میں فرماتے۔ احمد کی روایت میں ورفع بها صوته کے الفاظ ہیں یعنی اس کلمہ کے ساتھ اپنی آواز کو بلند فرمایا۔
[احمد 406/3 ح 15428 و حاكم 173/1 ح 1009]
🔹 اس حدیث کی سند کو امام حاکم، حافظ ذہبی اور شیخ البانی نے صحیح قرار دیا ہے۔ [ابوداؤد كتاب الصلاة : باب تفريع ابواب الوتر : ح 1430، و البيهقي فى السنن الكبريٰ 42، 41/3، صحيح، ورواه سلمة بن كهيل و زبيد عن ذر به و سنده صحيح / نيل المقصود فى تحقيق سنن ابي داؤد ح 1430]

Author : salahudin khan gorchani

I am Software Engineer ,Wordpress Web Developer and Freelancer

Related Posts

جنات اور جادو کا مسنون علاج

جادو گری اور آسیب کا اثر بلاشبہ ایک شیطانی عمل ہے۔ قرآنِ کریم کے مطابقRead More

سوتے وقت کی مسنون دعائیں

سوال سوال: سونے کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سےثابت شدہ صحیح اذکار کونRead More

کرونا وائرس اور وبائی امراض سے بچاو کی دعائیں

سنت مطہرہ میں ایسی بہت سی احادیث ہیں جو مسلمان کو مسنون ایسے اذکار اورRead More

Leave a Reply

×

Assalam o Alikum Warahmatullah!

Click one of our representatives below to chat on WhatsApp or send us an email to ms170400726@vu.edu.pk

× How can I help you?